جی این این سوشل

عمران خان کی آرمی چیف سے کتنی ملاقاتیں| Shiekh Rashid Reveal Big News of Imran Khan & Army Chief

29701 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

جرم

اسلام آباد میں معمولی تلخ کلامی پر کھلے عام فائرنگ

ملزمان نے پولیس اور قانون سے بے خوف و خطر ہو کر کھلے عام فائرنگ کی۔

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : اسلام آباد کی اہم ترین مارکیٹ بلیو ایریا میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی ،فائرنگ میں جدید اسلحہ استعمال کیا گیا میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ سے پوری مارکیٹ کے چاروں اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ملزمان نے پولیس اور قانون سے بے خوف و خطر ہو کر کھلے عام فائرنگ کی ، عینی شاہدین کے مطابق 15 پر کال کرنے پر تھانہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شہر اقتدار میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں قرار واقعی سزا دلوائیں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر درخواستوں کی سماعت کل ہو گی

عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے لئے سرکاری ٹی وی کو ہدایات جاری کر دی گئیں

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنےکےلئے سرکاری ٹی وی کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

18 ستمبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ صبح ساڑھے 9 بجے درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد اس کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا 

واضع رہے کہ پی ڈی ایم دور میں منظور کیے گئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف عدالت عظمیٰ میں ایک مقدمہ کئی ماہ سے زیر التوا ہے۔سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں8 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ بارایوسی ایشن کی درخواست حکم امتناع جاری کیا تھا۔ اس کے بعد سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

پی ڈی ایم دور حکومت میں بینچز کی تشکیل کے حوالے سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے نام سے ایک قانون منظور کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ کے سامنے کسی وجہ، معاملہ یا اپیل کو چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز پر مشتمل ایک کمیٹی کے ذریعے تشکیل دیا گیا بینچ سنے گا اور اسے نمٹائے گا، کمیٹی کے فیصلے اکثریت سے کیے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ماں کی 4بچیوں سمیت خودکشی،ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق

پولیس کے مطابق خاتون اور 3 بچیاں موقع ہر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 1 بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ : کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن کے علاقہ میں خاتون نے مہنگائی سے تنگ آ کر اپنی 4 بچیوں سمیت خوکشی کر لی ۔

 پولیس کے مطابق خاتون اور 3 بچیاں موقع ہر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 1 بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں نے خود اپنے ہاتھوں سے خود کو اور اپنی بچیوں کو زہر دیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک بچی کو  تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت کافی خراب ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گھریلو مسائل کا معاملہ لگ رہا ہے جس کے باعث یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا ہے ۔

معاملہ کیوں پیش آیا پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll