اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ الحمدللہ 2021 کےاختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کا ہدف پورا کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پورے ملک میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 77 فیصد مکمل ویکسین کے حوالے سے سر فہرست ہے ۔ پنجاب 51 فیصد، جی بی 46 فیصد، اے جے کے 45 فیصد، بلوچستان 42 فیصد، کے پی 41 فیصد اور سندھ 37 فیصد پر ہے۔
انہوں نے کہاکہ کل اہل آبادی میں سے 46 فیصد کو مکمل طور پر ویکسین لگ چکی ہے اور 63 فیصد نے کم از کم ایک خوراک حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں این سی او سی کی انتھک محنت کرنے والی ٹیم، وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ اور صحت کی ٹیموں کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں۔ان تمام لوگوں کی بے پناہ محنت سے ایک ہدف جس کو لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے، حاصل ہوا۔
الحمد للہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا گیا. میں NCOC کی انتھک محنت کرنے والی ٹیم، وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ اور صحت کی ٹیموں کا خصوصی تور پر شکر گزار ہوں . ان تمام لوگوں کی بے پناہ محنت سے ایک ہدف جس کو لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے، حاصل ہوا pic.twitter.com/omRimvWe9g
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 31, 2021

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 13 minutes ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 7 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 5 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 7 hours ago











