چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ، جدید جنگی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ
جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے،جہاں ٹیکنالوجی جنگی ارتقا کو نئی سمت دے رہی ہے اور تمام سطحوں پر ذہنی و عملی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے،فیلڈ مارشل


بہاولپور:چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں انہیں کور کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی تیاریوں پر بریفنگ ،بالخصوص ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں منعقدہ فیلڈ مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان کے مطابق مشق میں جدید ٹیکنالوجیز بشمول بغیر پائلٹ فضائی نظام یعنی ڈرونز، جدید سرویلنس سسٹمز، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جو مسلح افواج کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملٹی ڈومین آپریشنز کی تیاریوں کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر فوجی دستوں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے اور ملک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ مستقبل کے میدانِ جنگ اور سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ہمہ وقت تیاری ناگزیر ہے۔
ترجمان کے مطابق اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، جہاں ٹیکنالوجی جنگی ارتقا کو نئی سمت دے رہی ہے اور تمام سطحوں پر ذہنی و عملی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔
آرمی چیف نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب، ایس ٹی پی کا افتتاح کیا، جس کا مقصد بالخصوص جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں اور سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آرمی پبلک سکول عباسیہ کیمپس کا افتتاح بھی کیا گیا، جو معیاری تعلیم اور کردار سازی کے لیے پاک فوج کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں برقرار مینٹیننس نظام، جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال، مقامی تیاری اور دیگر کامبیٹ سپورٹ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
قبل ازیں بہاولپور گیریژن پہنچنے پر کمانڈر بہاولپور کور نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔ دورے کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- a day ago

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 2 hours ago

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 2 hours ago
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 19 hours ago

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاآسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
- 26 minutes ago

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 2 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 2 hours ago

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- an hour ago

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- an hour ago

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،سوار تمام افراد جاں بحق
- 8 minutes ago

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 2 hours ago

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 2 hours ago










.jpg&w=3840&q=75)
