محکمہ صحت سندھ نے بھی نیپاہ وائرس الرٹ جاری کردیا ہے، پاکستان کے تمام زمینی و فضائی داخلی راستوں پر مسافروں کی 100فیصد اسکریننگ نافذ ہے،حکام


اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق نیپاہ وائرس سے متعلق سیکرٹری صحت حامد یعقوب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلی ہیں،جبکہ مشتبہ نیپاہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے قومی ادارہ صحت بھجوائے جائیں گے۔
علاوہ ازاں حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے بھی نیپاہ وائرس الرٹ جاری کردیا ہے، پاکستان کے تمام زمینی و فضائی داخلی راستوں پر مسافروں کی 100فیصد اسکریننگ نافذ ہے۔
حکام کی جانب سے مزید بتایا کہ مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی ٹریول ہسٹری چیک اورہائی رسک مسافروں کی نگرانی جاری ہے جب کہ اسکریننگ کے دوران بخار، سانس اور اعصابی علامات پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، مشتبہ فرد کو فوری آئسولیٹ کر کے آئسولیشن یونٹ منتقل کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق صوبوں کو نیپاہ کیلئے مخصوص اسپتال اور تربیت یافتہ عملہ یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستان میں نِیپاہ وائرس کا کوئی مصدقہ کیس نہیں ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago





