بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
گزشتہ ہفتہ کی رات آنکھوں کے ماہرین کی رائے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو پمز ہسپتال لیجایا گیا،20 منٹ کے معائنے کے بعد انکو واپس روانہ کردیا گیا تھا،عطاء تارڑ


اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کومعمولی طبی کارروائی کیلئے پمز لے جانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ کی رات آنکھوں کے ماہرین کی رائے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو پمز ہسپتال لیجایا گیا۔20 منٹ کے معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس روانہ کردیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تحریری رضا مندی کے بعد تمام کارروائی ہوئی، وہ بالکل تندرست ہیں، ان کی رضا مندی کے بعد ہی واپس اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسرہیں۔ڈاکٹر جس بھی قیدی کوریفر کرتےہیں جیل انتظامیہ انہیں ہسپتال معائنے کیلئے بھیجتےہیں۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل





