محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2022 میں سورج اور چاند کو دو، دو مرتبہ گہن لگے گا ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2022 میں 2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔جن میں سے ایک چاند گرہن جزوی پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہلا جزوی سورج گرہن 30 اپریل اور دوسرا 25 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان میں دکھائی نہیں دیں گے ۔ پہلا سورج گرہن جنوبی امریکہ،اینٹارکٹکا کے مختلف حصوں، پیسیفک، ایٹلانٹیک میں دیکھا جائے گا جبکہ دوسرا سورج گرہن یورپ، مغربی ایشیا ، شمالی آسٹریلیا،اور جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔
سال 2022 کا پہلا چاند گرہن 16 مئی اور دوسرا اور آخری چاند گرہن 8نومبر کو ہوگا جو مکمل چاند گرہن ہوں گے۔
پہلا چاند گرہن شمال اور جنوب امریکا، یورپ اور افریقہ اور ایشیا کے کچھ حصوں میں دیکھا جاسکے گا جبکہ دوسرا چاند گرہن جزوی طور پر پاکستان میں دیکھا جا سکے گا ۔
دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت ایشیا،اسٹریلیا، شمالی اور مشرقی یورپ،اور جنوبی امریکا میں دیکھا جا سکے گا۔

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- a day ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 days ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 32 minutes ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 16 hours ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 days ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 days ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 4 days ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 27 minutes ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 4 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 16 hours ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 days ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 days ago





