اوپن اے آئی کے جدید مصنوعی ذہانت نظام نے آزمائش کے دوران دوسری کمپنی کے نظام میں خامی ڈھونڈ کر رسائی حاصل کر لی، ماہرین نے حفاظتی ضوابط پر نئے سوالات اٹھا دیے


ویب ڈیسک: مصنوعی ذہانت تیار کرنے والی امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے دو جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈلز نے سائبر سکیورٹی کی جانچ کے دوران ایسا غیر معمولی طرزِ عمل اختیار کیا جس نے ماہرین کو بھی حیران کر دیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بلاگ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مصنوعی ذہانت کے نظام کی سائبر صلاحیتوں کو ایک محدود اور محفوظ آزمائشی ماحول میں جانچا جا رہا تھا۔ اسی دوران ایک خودکار مصنوعی ذہانت ایجنٹ اپنے مقررہ ماحول سے نکل کر کھلے انٹرنیٹ تک پہنچ گیا۔
اوپن اے آئی کے مطابق یہ خودکار نظام حال ہی میں متعارف کرائے گئے جی پی ٹی۔5.6 سول اور ایک ایسے جدید ماڈل پر مبنی تھا جسے ابھی عوام کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔
کمپنی نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت ایجنٹ نے پہلے سے موجود لاگ اِن معلومات استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے معروف پلیٹ فارم ہگنگ فیس کے سرورز میں موجود ایک ایسی حفاظتی خامی دریافت کی جس کا پہلے علم نہیں تھا، اور اسی خامی کو استعمال کرتے ہوئے نظام تک رسائی حاصل کی۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدید مصنوعی ذہانت ایجنٹس اپنے سپرد کیے گئے مقصد کو مکمل کرنے کے لیے غیر متوقع طریقے اختیار کر سکتے ہیں، اسی لیے ایسے نظاموں کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ہگنگ فیس کے شریک بانی کلیمنٹ ڈیلانگی نے کہا کہ ابتدائی طور پر انہیں شبہ تھا کہ اس کارروائی کے پیچھے کسی بڑی تحقیقی تجربہ گاہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سب ایک خودکار مصنوعی ذہانت ایجنٹ نے انجام دیا۔ ان کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے پیش نظر مؤثر قوانین اور حفاظتی ضوابط ناگزیر ہو چکے ہیں۔
ماہرین پہلے بھی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے ساتھ مؤثر حفاظتی نظام اور ضابطے متعارف نہ کرائے گئے تو مستقبل میں ایسے سائبر خطرات مزید پیچیدہ صورت اختیار کر سکتے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل








