واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فونک گفتگو میں روسی جارحیت کیخلاف اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں یقین دلایا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو روس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔
بائیڈن اور یورپی رہنماؤں کی جانب سے سنگین نتائج کے انتباہ کے باوجود، 100,000 روسی فوجی یوکرین کی سرحد پر موجود ہیں اور امریکی انٹیلی جنس کے نتائج نے اندازہ لگایا ہے کہ روس یوکرین میں "2022 کے اوائل میں" فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔
اس پہلے جوبائیڈن نے روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ کال میں واضح کیا تھا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو بھاری اقتصادی پابندیاں لگا دی جائیں گی۔" کریملن کے ایک معاون نے کہا کہ پیوٹن نے بائیڈن کو بتایا تھا کہ روس کے خلاف پابندیوں کا نیا دور متعارف کروانا ایک "زبردست غلطی" کے مترادف ہو گا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مکمل طور پر ٹوٹ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ روس نے سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یوکرائن کے ایک حصے پر قبضہ کرلیا تھا اور اب یوکرائن کو دفاعی اتحاد نیٹو کی رکنیت دینے پر سیخ پا ہے۔

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 5 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- ایک گھنٹہ قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- ایک گھنٹہ قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- ایک گھنٹہ قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 6 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 6 گھنٹے قبل