لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کے مطابق تحریک انصاف کے26 فارن اکاؤنٹس تھے، 26اکاؤنٹس میں سے 18 اکاؤنٹس ایکٹو تھے، 18 میں سے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو چارڈ کلیئر کئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا،مڈل ایسٹ، آسٹریلیا،کینیڈا،انگلینڈ سے فارن فنڈنگ ہوئی، عمران کے چار ذاتی ملازمین کے ذریعے غیرقانونی طور پر پیسے منگوائے گئے،ملازمین طاہراقبال، محمد نواز افضل، محمد رفیق کے اکاؤنٹس میں پیسے آئے، عمران خان آج تک جھوٹ بولتے آرہے ہیں،جو کچھ بھی ہوا عمران کی مرضی سے ہوا، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا اور جان بوجھ کرحقائق کوچھپایا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈونرز ممتازاحمد نے عمران خان کورشوت دی، انہوں نے غیرقانونی طریقے سے پیسے لیے، ممتازاحمد نے 24 ہزار ڈالر دیا اسکو نتھیا گلی میں لاکھوں ڈالر کا کنٹریکٹ دیا، ممتازاحمد کو نتھیا گلی میں فیور دینے کا حق آپ کو کس نے دیا؟ اتنی بڑی چوریاں دیدہ دلیری سے کی گئیں، 74سالوں میں ایسی مثال نہیں، کالے کرتوت چھپانے کے لیے مذہب کا لبادہ اوڑا گیا، ہمیں حضرت علیؑ کے قول، بار بار مدینہ کی ریاست کا سنایا جاتا تھا، نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کا ناکردہ جواب دیا، میں نے اپنا حساب دیا، آپ کوکونسے سرخاب کے پرلگے ہیں جوجھوٹ بول کرنکل جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اوردوستوں کے گناہوں کوچھپایا، سب کا ذمہ عمران خان کوصادق اورامین کا سرٹفیکیٹ دینے والا ذمہ دارہے، عمران خان جھوٹ بولنے، غیرقانونی فنڈنگ لینے کے جرم میں فوری استعفی دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ صرف رپورٹ ریلیز کرنے سے کام نہیں ہوگا، جس طرح باقی لوگوں کو جیل اسی طرح ان کوبھی جیل میں ڈالنا چاہیے، الیکشن کمیشن، عدلیہ کا بھی امتحان ہے، نوازشریف کیس میں توسب بڑے ایکٹوتھے اب توالزام ثابت ہو چکے ہیں، دیکھنا ہوگا الیکشن کمیشن کیا ایکشن لیتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب بال قانون اورانصاف کے اداروں کے کورٹ میں ہے،مس ڈکلیئریشن کے خلاف پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، کس غیرملکی سے کتنا پیسہ آیا اورکہاں خرچ ہوا، تفصیلات سامنے آنی چاہئیں، نوازشریف کیس کی طرح سپریم کورٹ کا مانیٹرجج ہونا چاہیے، عمران خان کے کیس کوروزانہ کی بنیاد پرسنا جائے، ہمارے خلاف توالزام ثابت نہیں ہوئے ان کے خلاف توثابت ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں ہوش اڑانے والے انکشافات ہیں، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف رپورٹ جاری کی،رپورٹ نے عمران کے چہرے سے بچا کھچا نقاب کھینچ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن رپورٹ انکشافات سے قوم کا دماغ چکرا کررہ گیا ہے،کسی جماعت یا لیڈرکے خلاف ایسے شواہد کبھی سامنے نہیں آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی جان کوخطرہ تھا اس لیے لندن گئے تھے، کچھ وقت سامنے لیکرآئے گا، انہوں نے والد کی صحت کوایسی جگہ پہنچادیا تھا ہمیں ان کی زندگی کا نہیں پتا تھا، سابق وزیراعظم کسی ڈیل نہیں اپنی صحت کی وجہ سے لندن گئے تھے۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 15 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل




