لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کاکہنا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے، کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں ، یہ ملک ان کی لوٹ مار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دوسری بار گواہی دی ہے کہ عمران نیازی حکومت کرپٹ اور چور ہے، عمران نیازی کی وزارت عظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم چور ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کا 16 درجے مزید نیچے جانا افسوس ناک ہے، دکھ ہے کہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔
شہبازشریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایمان دار اور اہل قیادت میں پاکستان میں کرپشن میں کمی آئی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گڈ گورننس، شفافیت اور قانونی اصلاحات سے پاکستان کی کرپشن انڈیکس میں رینکنگ 23 درجے بہتر ہوئی تھی، افسوس موجودہ کرپٹ ٹولے نے ساری محنت ضائع کردی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کی رینکنگ بہترہوکر117 پر آگئی تھی، عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا تھا۔ آٹا،چینی، بجلی، گیس، دوائی، یوریا، ایل این جی،کورونا سمیت ہر شعبے میں کرپشن ہوگی تو پاکستان کرپشن انڈیکس میں 124 سے 140 پر کیوں نہیں جائے گا؟
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی ہر روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں ، دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کوعالمی ادارے چوراور کرپٹ قراردے رہے ہیں۔ 2019 سے 2021 تک ہرسال پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہر سال کرپشن میں کمی واقع ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم اور اس کی ٹیم ایماندار ہو تو اس کا اثر نیچے نظر آتا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اس امر کا واضح ثبوت ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پاکستان کرپشن میں 14 ممالک سے نیچے چلا گیا ہو۔
صدر مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ای آئی یو کا 40 فیصد اور ورلڈ اکنامک فورم کا 5 فیصد پاکستان کے اسکور کو کم کرنا پی ٹی آئی کی کرپشن پر فردِ جرم ہے۔
کرپشن انڈیکس میں پاکستان کے 140 ویں نمبر پر آنے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی کرپشن اور لوٹ مار کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہو گیا ہے ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔ ایک سال میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 16 درجے اوپر چلا گیا ، گذشتہ سال 124 نمبر والا ملک 140 ویں نمبر پر آ گیا ۔ کرپشن اور احتساب کا شور صرف اقتدار میں آ کر مخالفین پر جھوٹے کیسز بنانے کا ذریعہ تھا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ تو ن لیگ دور میں ہوا جب پاکستان کو 127 ویں درجے سے 117 نمبر پر لے آئے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا بازار اتنا گرم نہیں تھا جتنا اس ٹولے کے دور اقتدار میں ہو گیا ہے، اس کرپشن اور لوٹ مار کے نتیجے میں عوام روٹی روٹی کو محتاج ہو گئے۔ معیشت کھنڈر بن چکی ہے، مہنگائی میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کرپشن اور احتساب کا بیانیہ پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے کا مذموم منصوبہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسان ایک ایک بوری کھاد کے لئے لائنوں میں لگنے پر مجبور ہے لوگوں پر صاف چلی شفاف چلی کی حقیقت کھل چکی ہے اس عذاب سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اُوپر چلا گیا ہے ۔ کرپشن میں اس اضافے کے بعد پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آ گیا، 2020ء میں اس کا نمبر 124 واں تھا۔

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 18 گھنٹے قبل

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 19 گھنٹے قبل

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- ایک دن قبل

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک دن قبل

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 19 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 20 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 17 گھنٹے قبل

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 19 گھنٹے قبل

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- ایک دن قبل

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 16 گھنٹے قبل












