اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی شعبے کے لئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا 10فیصد شرح سے کم والے شہروں میں اسکول کھلے رہیں گے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی شعبے کے لئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے اور 10فیصد شرح سے کم والے شہروں میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ 10فیصدسےکم شرح والےشہروں میں12سال سےزائدعمر طلباکےاسکول کھلےرہیں گے تاہم 12سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسینیٹڈ طلبا کو اسکول آنے کی اجازت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبا مختلف ایام میں اسکول آئیں گے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد سکول آسکے گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد 100 فیصد طلبا آئیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
یکم فروری سے 12سال سے زائد عمر طلباکی ویکسینیشن لازم ہو گی، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا اور کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ہو گا۔
خیال رہے این سی او سی نے 20 جنوری سے مختلف سیکٹرز کیلئے پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- ایک دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 2 گھنٹے قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 2 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 6 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 2 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 6 گھنٹے قبل


