اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیگر کمپنیوں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ میری اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 % اضافے پر رضامندی ظاہر کرنے پر میں گو پٹرولیم کا شکرگزار ہوں۔ دیگر کمپنیوں سے بھی میری گزارش ہے کہ اس مثال کی پیروی کریں۔
میری اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 % اضافے پر رضامندی ظاہر کرنے پر میں گو پٹرولیم کا شکرگزار ہوں۔ دیگر کمپنیوں سے بھی میری گزارش ہے کہ اس مثال کی پیروی کریں!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2022
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ گو پٹرولیم"کے حاجی خالد ریاض نے وزیراعظم کی کال پر اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا، "گو پٹرولیم" نے کم آمدن والے ملازمین کی تنخواہوں میں 50% اضافہ دینے کا اعلان کیا ، گو پٹرولیم نے باقی تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 9 فیصد سے 20 فیصد تک اضافہ کرنے اعلان کیا ہے۔
ہم Go Petroleum سے حاجی خالد ریاض کے مشکور ہیں کہ انہوں نے وزیراعظم عمران کی کال پر اپنے کم آمدن والے ملازمین کی تنخواہوں میں 50% اور باقی تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 9%-20% تک اضافہ کر لینے کا اعلان کیا ہے۔ہم باقی تمام کمپنیوں سے توقع کرتے ہیں کہ اپنے منافع میں مزدور کو حق دیں https://t.co/6QSqlkSUzd
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 30, 2022
ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہم گو پٹرولیم کے حاجی خالد ریاض کے مزدور دوست اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم باقی کمپنیوں سے توقع کرتے ہیں کہ اپنے منافع میں مزدور کو حق دیں، کمپنیوں کو اس سال ریکارڈ منافع ہوا، وزیراعظم کی خواہش ہے کہ کمپنیاں اپنا منافع تنخواہوں میں اضافہ کی صورت میں اپنے ملازمین تک بھی منتقل کریں۔

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 20 منٹ قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 7 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل










.jpg&w=3840&q=75)
