Advertisement

ملکہ برطانیہ ہیری سے چند روز میں فون پر رابطہ کریں گی

ویب ڈیسک : برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ ناراض شہزادہ ہیری سے آئندہ چند روز میں فون پر رابطہ کریں گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 12th 2021, 2:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ  اپنے پوتے شہزادہ ہیری سے معاملات سلجھانے کی کوشش کریں گی ، جبکہ  ہیری اور میگھن کے متنازع انٹرویو پر شاہی عملے کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  یاد  رہے کہ ہیری اور میگھن مارکل نے انٹرویو میں ملکہ برطانیہ کی  کافی تعریفیں کی تھیں۔میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔ انٹرویو میں میگھن مارکل نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے انٹرویوز کے بعد برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے ملکہ برطانیہ الزبتھ کا پیغام  بھی جاری کیا گیا  تھا جس میں ملکہ برطانیہ نے کہا کہ انہیں شاہی جوڑے کو چند سال سے درپیش چیلنجز کا سن کر دکھ ہوا ہے اور شہزادہ ہیری کے الزامات کا معاملہ نجی طور پر نمٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جوڑے کو نسل سے متعلق مسائل تشویشناک ہیں۔ ہیری، میگھن اور ان کے بیٹے آرچی کو بطور فیملی ممبرز ہمیشہ چاہا جائے گا۔

 واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے حالیہ نشر ہونے والے انٹرویو میں میگھن نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے ہیں۔امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد برطانوی شاہی خاندان کا ایک ہنگامی اجلاس ہوچکا ہے  جس میں کئی سینیئر افراد نے شرکت کی۔انٹرویو میں میگھن مارکل نے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ شاہی خاندان کا حصہ تھیں تو انھوں نے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا اور جب انھوں نے مدد مانگی تو انھیں کوئی سہارا نہیں ملا تھا۔

Advertisement
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 6 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 10 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی

  • 27 منٹ قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 6 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
Advertisement