Advertisement
پاکستان

کل کے سینیٹ کے اجلاس کے لیے پریذائیڈنگ افسر مقرر

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کل کے سینیٹ کے اجلاس کیلئے پریذائیڈنگ افسر مقرر کردیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 12th 2021, 10:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلا ت کے مطابق  کل کے سینٹ  کے اجلاس کے لیے پریذائیڈنگ افسر مقرر کردیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے پریڈائیڈینگ افسر کی منظوری دیدی ۔سینٹ اجلاس کی صدارت جے ڈی اے کے سینیٹر مظفر حسین شاہ کریں گے ،  مظفر حسین شاہ نئے اراکین سینیٹرز سے حلف لیں گے۔چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کا انتخاب سینیٹر مظفر حسین شاہ کروائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کی جانب سے  چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کو نامزد کیا ہے۔ مرزا آفریدی  حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں،  وزیراعظم عمران خان نے مرزا محمد آفریدی کونامزد کیا ہے ۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے  سربراہی اجلاس میں  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے چیئرمین سینیٹ کیلئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے نام کی منظوری دے تھی۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں باہمی مشاوات سے یوسف رضا گیلانی کو چیرمین سینیٹ اور عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔عبدالغفور حیدری پی ڈی ایم کے امیدوار اور یوسف رضا گیلانی کے پینل سے ہوں گے۔مولانا  فضل الرحمان نے عبدالغفور حیدری کے نام کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ  چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کل شیڈول ہے، جہاں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور حکومتی امیدوار صادق سنجرانی مد مقابل ہیں۔ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گا  جبکہ  سینٹ سے 52 سینیٹرز آج ریٹائر ہو جائیں گے جن میں کئی شخصیات دوبارہ منتخب ہو نے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ 48 نو منتخب ارکان سینیٹ کل حلف اٹھائیں گے جن میں تحریک انصاف کے 19، پیپلز پارٹی کے 8، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، مسلم لیگ (ن) کے 5، جمیعت علما اسلام ف کے 3 جب کہ ایم کیو ایم ، بی این پی مینگل اور اے این پی کے 2،2    اور مسلم لیگ ق کا ایک رکن شامل ہے۔ نو منتخب ارکان سینیٹ 12 مارچ کو 6 سال کی مدت یعنی 2021 سے 2027 تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔

Advertisement
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 21 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 20 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 15 hours ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
Advertisement