لاہور: لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے، آشیانہ روڈ بنک سٹاپ پر نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ روڈ بنک سٹاپ پر نوجوان ملک نوید موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک گلے پر ڈور پھر گئی، متاثرہ نوجوان ملک نوید کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی نوجوان کو 20 ٹانکیں آئے ہیں اور حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
چند روز قبل بھی لاہور میں دو مختلف واقعات میں ڈور پھرنے سے بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔لاہور میں جنرل ہسپتال کے سامنے دو افراد کو ڈور پھر گئی تھی جس میں 8 سالہ بچہ بھی شامل تھا جسے طبعی امداد کیلئے چلڈرن ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جبکہ دوسرے واقعہ میں 21سالہ نوجوان کو یادگار فلائی اور کے پاس ڈور پھری تھی، ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈور چہرے اور ہاتھ کی انگلیوں پر پھری تھی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں چار روز میں دو بچوں سمیت چار افراد ڈور پھرنے سے زخمی ہوچکے ہیں۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 19 گھنٹے قبل




