جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کا سینیٹ انتخابات کا عمل شفاف بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےاوپن ووٹنگ کے لیے درکار آئینی ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا سینیٹ انتخابات کا عمل شفاف بنانے کیلئے بڑا فیصلہ
حکومت کا سینیٹ انتخابات کا عمل شفاف بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا سینیٹ انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت نے اوپن ووٹنگ کے لیے درکار آئینی ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آئینی ترمیم لانے کے لیے وفاقی کابینہ نے اصولی منظوری دے دی،سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے، پارلیمنٹ کے موجودہ یا آٗئندہ اجلاس میں آئینی ترمیم لائی جائے گی۔

جی این این کے مطابق وفاقی کابینہ نے ترمیم کے لیے قانونی ٹیم کو بل تیار کرنے کی ہدایت کر دی،وفاقی کابینہ کی اصولی منظوری کے بعد وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو بھی اعتماد میں لے لیا،سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے حکومت اپوزیشن سے بھی بات چیت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت کے بعد قانونی ٹیم نے بل کی تیاری پر کام شروع کر دیا،پیپلز پارٹی اور ن لیگ سینیٹ کی اوپن ووٹنگ سے متعلق میثاق جمہوریت میں اتفاق کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 23 دسمبر کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا تھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیر اعظم کی تجویز کی منظوری دے دی اور ریفرنس پر دستخط کیے تھے۔عدالت عظمیٰ میں دائر ریفرنس میں صدر مملکت نے وزیر اعظم کی تجویز پر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی تجویز مانگی ہے۔

 ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے رائے دی جائے۔وفاقی حکومت نے ریفرنس میں کہا ہے کہ خفیہ انتخاب سے الیکشن کی شفافیت متاثر ہوتی ہے اس لیے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے منعقد کرانے کا آئینی و قانونی راستہ نکالا جائے۔4جنوری 2021 کو  چیف جسٹس آف پاکستان  گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے  پانچوں ایڈووکیٹ جرنلز ، اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی،  چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کیا تھا۔

2 1جنوری 2021 کو  جمیعت علمائے اسلام  (ف)  نے سینیٹ انتخابات کے معاملے میں عدالت عظمی کی رہنمائی کے لئے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کروانے کی مخالفت کی۔ وفاقی حکومت نےاس پر  تحریری جواب پیش کیا جبکہ حکومت سندھ کو ریفرنس پر اپنا مؤقف پیش کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ۔

16جنوری 2021 کو  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سینیٹ انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت عظمی ٰ سے رہنمائی  طلب کرلی ۔الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی ، کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ سینیٹ انتخابات ہمیشہ آئین کی دفعہ 226 کے مطابق خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہی ہوئے ہیں۔ لہذا اوپن بیلٹ کے ذریعے مذکورہ انتخابات کے انعقاد کے لئے آئین کے آرٹیکل 226 میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

22 جنوری 2021  کو سندھ  ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  دائر کردہ ایک ریفرنس میں سپریم کورٹ کے مشاورتی دائرہ اختیار کو غلط اور وقت سے پہلے رجوع کیا جس میں عدالت عظمیٰ سے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ اور شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے بارے میں رائے طلب کی گئی ہے۔

23 جنوری 2021 کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدارتی ریفرنس کا جواب پیش کرتے ہوئے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانے کی حمایت کی  ۔

25 جنوری 2021کو سندھ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت کردی۔

دنیا

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی  نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll