جی این این سوشل

دنیا

برازیل : طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 100 کے قریب افراد ہلاک

برازیل : پہاڑی علاقے میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برازیل : طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 100 کے قریب افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر پیٹرو پولس میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 100 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور پانی کے تیز بہاو کے باعث راستے میں آنے والی ہر چیز بہہ گئی ہے۔

برازیلی نیشنل سول ڈیفنس حکام نے 94 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ  اب تک 24 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گورنر کلاڈیو کاسترو  نے کہا ہے کہ پیٹروپولس میں35 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ  پیٹروپولس برازیل کا ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے، لیکن صرف تین روز میں ایک ماہ کے برابر ہونے والی شدید بارشوں نے شہر میں تباہی مچا دی ہے۔

پاکستان

جلائو گھیرائو کیس، عمرسرفراز چیمہ اور یاسمین راشدکی ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلائو گھیرائو کیس، عمرسرفراز چیمہ اور یاسمین راشدکی ضمانت منظور

 انسداد دہشت گردی عدالت نے شیرپائو پل پر تقاریر اور جلائو گھیرائو کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کو5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی شیر پائو پل پر تقاریر اور جلائو گھیرائو سے متعلق ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔  ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاہورمیں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ اور گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں رہنما زیر حراست ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد   سونے کی قیمت میں معمولی کمی

دو روز مسلسل اضافے کے بعد  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 48 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کم ہونے کے بعد فی اونس 2384 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان پر قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہوگا، آئی ایم ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بوجھ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہوگا۔

اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے،اسلام آباد میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکج پر مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بوجھ قرار دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی 8 ہزار 371 ارب روپے تک جا سکتی ہے۔

رواں مالی سال ہدف کے مقابلے سود پر 1 ہزار 68 ارب اضافی اخراجات کا خدشہ ہے، رواں سال بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کا ہدف 7 ہزار 303 ارب روپے رکھا گیا تھا اور صرف پہلے 9 ماہ میں اندرونی اور بیرونی قرضوں پر 5 ہزار 518 ارب روپے سود ادا کیا گیا۔

قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے بھی 205 ارب روپے زیادہ رہی، جولائی تا مارچ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5 ہزار 313 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ اگلے مالی سال قرضوں کی شرح 72 اعشاریہ 1 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آجائے گی۔

انتہائی بلند بیرونی مالی ضروریات اور بلند شرح سود قرضوں کی پائیداری کے لئے خطرناک قراردی گئی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمے قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے کامیاب تسلسل پرہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll