جی این این سوشل

تفریح

مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی کا بڑا انکشاف

لاہور:مارننگ شو کی معروف میزبان شائستہ لودھی نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف اداکار ہی نہیں اور بھی لوگ رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگواتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مارننگ شو  میزبان شائستہ لودھی کا بڑا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس صرف اداکار ہی نہیں بلکہ کئی سیاستدان ایسے ہیں جو رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانے آتے ہیں۔

مارننگ شو میزبان نادیہ خان اور پی پی رہنما شرمیلا فاروقی والے معاملے پر شائستہ کا کہنا تھا کہ نادیہ خان اتنی بھی معصوم نہیں کہ شرارت نہ کی ہو، البتہ شرمیلا فاروقی کو اب جھگڑا ختم کردینا چاہیے۔

سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے کہا کہ نوازشریف عمران خان سے اچھے وزیراعظم نہیں تھے۔

شائستہ لودھی نے کہا کہ مارننگ شو میں لوگ اب کچھ نیا اور کچھ معلوماتی دیکھنا چاہتے ہیں، 65 فیصد لوگ مارننگ شوز کے مواد سے بیزار ہوں گے۔

 

پاکستان

سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی  وفد جلد  پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑنے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا ۔

 آج (جمعرات) کواسلام آباد میں وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے اچھی خبریں موصول ہونے والی ہیں  ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ، عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر سعودی ولی عہد سے دو مرتبہ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد اورسرمایہ کاروں پر مشتمل سعودی اعلی وفد چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے پہلی بار ٹیکس ٹربیونلز اور محصولات سے متعلق مقدمات کیلئے ایک قانون منظورکیا ہے جس سے ان مقدمات کو نمٹانے کا عمل تیز ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر ممبران استعفیٰ دیں کیونکہ وہ صاف و شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہے ہیں، پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر  وائٹ پیپر جاری کر دیا

الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن ان حقائق کی روشنی میں تحقیقات کرے

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر ممبران فوراً اپنی نشستوں سے استعفیٰ دیں کیونکہ وہ صاف و شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہے ہیں دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کاہ کہ پاکستان تحریک انصاف کا قیام ہی انصاف پر تھا عمران خان گرفتاری سے قبل بھی سینکڑوں دفعہ خود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں آج جس طرح انکے خلاف 14/14 گھنٹے جیل ٹرائلز ہورہے ہیں آدھے گھنٹے کے اندر 30 صفحات پر مشتمل ججمنٹس دے دی جاتی ہے وکلا کو صفائی کا موقع بھی نہیں دیا جاتا تو عدلیہ کا بھی کام ہے کہ وہ انصاف کے حصول کو یقینی بنائے

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہم نے احتجاج کیا اور ہم نے جو اتحاد بنایا تھا وہ بھی احتجاج جاری رکھیں گے، ہم نے الیکشن کمیشن کو بارہا کہا کہ جو آپ کے پٹیشن ہیں ان پر جلد از جلد فیصلے کریں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں 180 نشستیں جیت چکے تھے اور ہماری نشستیں فارم 47 کے ذریعے دوسری جماعتوں کو دی گئیں جس کے نتیجے میں ہماری مخصوص نشستیں بھی چلی گئیں۔ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں فارم 45 کے مطابق نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا، فارم 47 کو بنایا گیا اور ہماری فتح کو شکست میں بدلا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں بھی پٹیشن فائل کی لیکن وہ پٹیشن بھی آج تک سماعت کے لیے نہیں لگ سکی اور اب ہم نے الیکشن ٹریبونل میں پورے پاکستان میں 158 پٹیشن فائل کردی ہیں لیکن وہاں اتنے ٹریبونل نہیں کہ بروقت فیصلے ہوں لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج، ٹریبونل، سپریم کورٹ، عدالتیں اور الائنس کے جلسوں کے ساتھ آج ہم 300 صفحات پر مبنی ایک وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ وائٹ پیپر ان حقائق پر مبنی ہے جسے گارجیئن، واشنگٹن پوسٹ، دی ٹائمز اور پاکستان کے پورے میڈیا نے تسلیم کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن ان حقائق پر تحقیقات کرے اور وہ دیکھ لیں کہ ہمیں کس طرح ہرایا گیا، جو لوگ اس میں ملوث تھے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کی جائیں تاکہ کسی بھی عام انتخابات میں کسی بھی موقع پر دھاندلی نہ ہو۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وائٹ پیپر سے ثابت ہوتا ہے کہ جب الیکشن کمیشن کو پتہ چلا کہ تحریک انصاف سوئپ کر رہی ہے تو ایک بھونڈا طریقہ اختیار کیا اور فارم 47 پر انحصار کیا۔ تحریک انصاف کے ہزار ووٹ کو تبدیل کردیا اور ہمارے مخالف کے سو ووٹ کو 1100 کردیا، یہ بھونڈا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اربوں روپے دیے گئے تھے کہ وہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کرائیں، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے کمیشن کے اراکین کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ انہوں نے عوام کی امانت میں کھلم کھلا خیانت کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے بارے میں پولیس نے برملا کہا یہ پولیس کی وردی میں انٹیلیجنس کے لوگ ہیں، جن ایجنسیوں کے لوگ الیکشن مداخلت میں ملوث تھے جس طرح ججز نے لکھا ایجنسیز کے لوگ انکے اہل خانہ پر تشدد میں ملوث ہیں، ان ایجنسیوں کے سربراہان کو قوم سے معافی اور ان آپریٹرز کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعد دو قوانین جن کو تبدیل کیا گیا ایک اے وی ایم مشین اور دوسرا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ،پہلی بار پی ٹی آئی نے جب دو صوبوں کی قانون کے مطابق اسمبلیوں کو توڑا نوے روز میں انتخابات نہ کروا کر آئین توڑا گیا ہمارے امیدواروں سے کاغذات چھینے ہمارا انتخابی نشان چھینا اس سے بڑا کسی سیاسی جماعت سے کوئی ظلم نہیں ہو سکتا اس کے باوجود سلام ہے پاکستان کی عوام کو جو عمران خان کی سپورٹ میں نکلے اور پی ٹی آئی کو تین کروڑ ووٹ دئیے اس کے بعد جو ہوا وہ قوم کے سامنے ہے۔ 

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ہمیشہ الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے، ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کی کوشش کی، ہم نےآوورسیز پاکستانیوں کو حق دینے کی بات کی۔ الیکشن کمیشن کا کام شفاف اور وقت پر الیکشن کروانا ہے، اسمبلی ختم ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونا تھے، 90 دن میں انتخابات نہ کروا کر آئین کو توڑا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا گیا، انتخابی نشان چھیننے سے بڑا کوئی ظلم نہیں، انتخابی نشان نہ ملنے کے باوجود بڑی کامیابی حاصل کی۔عوام نے تحریک انصاف کو 3 کروڑ سے زائد ووٹ دیے، ووٹ کسی اور کو دینا عوام کے ساتھ ظلم ہے، حکومت کے پاس اخلاقی طور پر حق حکمرانی نہیں، ہم عوام کے سامنے تمام حقائق رکھنا چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ، ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی اور زلزلے مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 52 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll