اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 54 مزید مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 701 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید54 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار430 ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 703 ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 198 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 576 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار698 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 661 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار452 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 75 ہزار 052ہوچکی ہے ۔ صوبے میں2138 افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار171 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 202 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 46 ہزار 963 جبکہ اموات کی تعداد 520تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 959افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 104افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار816 ہوچکی ہے جبکہ 317 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1573 افراد کوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں، ملک بھر 5 لاکھ 68 ہزار 065 مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 133 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- ایک دن قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 3 دن قبل

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- ایک دن قبل

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 7 گھنٹے قبل

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 11 گھنٹے قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 4 دن قبل

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 4 دن قبل

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 2 دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 15 گھنٹے قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- ایک دن قبل





