اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہوگا یا حکومت کا؟ فیصلہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے معرکہ آج لگے گا ، حکومتی اتحاد کے پاس 47 اور اپوزیشن کے پاس 51 ارکان ہیں ۔ جماعت اسلامی نے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عبدالغفور حیدری اور مرزا آفریدی میدان میں ہیں ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس آج صبح دس بجے طلب کیا ہے جس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ کے طلب کردہ اجلاس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 سینیٹرز اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔
ُامیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے اور پھر نماز جمعہ کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس شام میں دوبارہ ہو گا جس میں ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو منتخب کیا جائے گا۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کے لیے سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین کی حلف برداری کے بعد حکومت اوراپوزیشن سینیٹ میں قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف نامزد کریں گے۔ اب سینیٹ میں 104 کے بجائے سینیٹ اراکین کی تعداد 100 ہوگی۔ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد 4 نشستیں ختم کر دی گئی ہیں۔
سینیٹ میں چیئرمین کا منصب اس سے پہلے حکومتی حمایت یافتہ صادق سنجرانی کے پاس تھا جب کہ ڈپٹی چیئرمین پی پی کے سلیم مانڈوی والا تھے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل





