واشنگٹن : ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اگر عوام کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو 4 جولائی " امریکہ کے یوم آزادی " کے دن امریکہ کوویڈ 19 سے بھی آزاد ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدربائیڈن نے کورونا کےخلاف کوششیں تیزکردی ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے امریکا میں لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریرمیں انہوں نے امریکی ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام بالغ افراد کو یکم مئی تک کورونا وائرس ویکسین لازمی لگوا دیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ 4 جولائی کے یوم آزادی کی تعطیل تک ملک کومعمول پرلانےکےلئےویکسین مہم کو تیز کرنے پر کام کر رہے ہیں اگر ہم الرٹ نہیں رہتے توہمیں پابندیاں لگانا پڑسکتی ہیں ۔ ابتدا میں وائرس کو"دن ، پھر ہفتوں ، مہینوں تک نظراندازکیا گیا ، جس کی وجہ سے زیادہ اموات ، زیادہ انفیکشن ، زیادہ تناؤ پیداہوا ۔
امریکی صدر نےکہا کہ ہم مل کر یہ کام کرتے ہیں تو 04 جولائی تک آپ ، آپ کے اہل خانہ اور دوست احباب آپ کے گھرمیں جمع ہو سکتے ہیں اور یوم آزادی منا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک نہ صرف یوم آزادی بلکہ اس وائرس سے بھی آزادی کا جشن منا سکے گا۔ اور اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے امریکیوں کی مدد کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مزید امریکی فوجی ویکسینیشن کی کوششوں میں مدد کریں گے۔
بائیڈن نے"ایشیائی امریکیوں کے خلاف گھناؤنے نفرت انگیز جرائم" کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشئیائی امریکیوں کےخلاف وائرس کی وجہ سےنفرت انگیز جرائم اور ہراساں کرنا بند ہونا چاہئے۔ یہ غلط اورغیر امریکی رویہ ہےاور اسے رکنا چاہئے۔
علاوہ ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے 19 کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکج کی منظوری بھی دی ہے ۔ امریکا میں کرونا بحران کے دوران عوام کو سہولیات دینے کےلیے ریلیف پیکج دیا گیا تھا جس کی دوبارہ منظوری سابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اختتامی دور میں رُک گئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکہ کورونا ست متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے ، امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 5لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور 29 ملین سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 43 منٹ قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل





