Advertisement
پاکستان

اپوزیشن کاصادق سنجرانی سے دستبردارہونےکامطالبہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ بتایا جائے کیمرے کس کے کہنے پر لگائے گئے۔ سیکورٹی کی ذمہ داری چیئرمین سینیٹ کی تھی ، صادق سنجرانی خود اس الیکشن کے امیدوار ہیں ، ان کی چوری پکڑی گئی ۔ اپوزیشن نے صادق سنجرانی کی دستبرداری کا مطالبہ کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 13th 2021, 3:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ میں اور مصطفیٰ نواز پولنگ بوتھ کا جائزہ لینے گئے، اندر دو خفیہ کیمرے لگے تھے، ایک کیمرے کا رخ پرچی اور دوسرے کا رخ بندے کی طرف تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک لیمپ بھی پڑا ہے جس کے اندر کئی سوراخ ہیں ۔ خدشہ ہے اس لیمپ میں بھی کچھ گڑبڑ ہےہماری موجودگی میں اس لیمپ کو کھولا جائے۔ سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ بتایا جائے یہ کیمرے کس کے حکم پر لگے، اس اقدام سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائیگی ہیں ۔ 

اس موقع پر مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ ہم نے پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر کیمرے ریکور کئے، دیکھنا ہوگا یہ سیکورٹی میں کس نے خلل ڈالا، ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کی چئیرمین سینیٹ کی ذمے داری تھی ، صادق سنجرانی خود اس الیکشن کے امیدوار ہینان کی چوری پکڑی گئی، اس معاملے پر ہم مشاورت کریں گے، فیصلہ کریں گے کہ اس کی تحقیقات خود سینیٹ کرے یا پولیس کرے۔ 

واضح رہے کہ نماز جمعہ کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو اپنا اُمیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو اِس عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے۔ سینیٹ کی موجود صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن اتحاد کے پاس 51 اراکین کی اکثریت اور حکومتی اتحاد کے پاس 47 اراکین ہیں،لہٰذا اس الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

Advertisement
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • ایک گھنٹہ قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 20 گھنٹے قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
Advertisement