اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 265 ہو گئی ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 755 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار258 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 ہزار661کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 983، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 621، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 620، بلوچستان میں 35 ہزار 380، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 570 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 520 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 288، اسلام آباد ایک ہزار 17، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 15 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 12 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 11 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 16 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 10 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago






