Advertisement
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ : نیب کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس جاری

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر نوٹس جاری کر تے ہوئے 7 اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 16th 2021, 4:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے چودھری شوگر ملز کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب )  نے  مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت  ہوئی ۔   درخواست میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا۔  نیب کے وکلا چودھری خلیق الزمان اور فیصل بخاری نے دلائل دیئے، دوران سماعت بنچ نے استفسار کیا کہ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کیا ہے۔ جس پر  نیب کے وکلا نے بتایا کہ مریم نواز  ریاستی اداروں کیخلاف بیانات دے رہی ہیں،  نیب کیساتھ انکوائری میں تعاون نہیں کیا جارہا۔ جس پر بنچ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو لکھ کر دیا گیا کہ مریم نواز سے تفتیش کی ضرورت نہیں ہے ۔

نیب کے وکلا نے عدالت کو  بتایا کہ نیب کو انکوائری میں نوٹس جاری کئے گئے  لیکن وہ اپنے  کارکنوں کےساتھ نیب آفس آئیں اور ان کے کارکنوں نے پتھراؤ  کیا،  عدالت نے استفسار کیا کہ اندراج  مقدمہ کے چھ ماہ تک ضمانت منسوخی کیلئے کیوں انتظار کیا گیا ۔  بنچ نے ریمارکس دیئے کہ اگست  میں مریم نواز  کو  بلایا اور چپ کرکے بیٹھ گئے ؟ سماعت کے دوران بنچ نے پراسیکیوٹر فیصل بخاری کو دلائل سے روک دیا اور باور کرایا کہ نیب کے سینئر وکیل خلیق الزمان چودھری موجود ہیں انہیں دلائل دینے دیں۔   نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ  مریم نواز نے نیب کے نوٹس  کے باوجود چودھری شوگر ملز کیس میں ریکارڈ فراہم نہیں کیا لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر مریم نواز  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے7 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیے ہیں ۔

خیال رہے کہ 13 مارچ کو قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب سے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت کے دوران جنوری 2018 میں ملک میں مالی امور کی نگرانی کرنے والے شعبے نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت چوہدری شوگر ملز کی بھاری مشتبہ ٹرانزیکشنز کے حوالے سے نیب کو آگاہ کیا تھا۔نیب نے تفتیش سے پتا چلایا کہ چوہدری شوگر ملز میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور ان کے بھائی عباس شریف کے اہل خانہ کے علاوہ کچھ غیر ملکی بھی شراکت دار ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں سال 2001 سے 2017 کے درمیان غیر ملکیوں کے نام پر اربوں روپے کی بھاری سرمایہ کاری کی گئی اور انہیں حصص دیے گئے۔بعد ازاں وہی حصص مریم نواز، حسین نواز اور نواز شریف کو بغیر کسی ادائیگی کے واپس کیے گئے۔ اس ضمن میں نیب نے سب سے پہلے مریم نواز کو 31 جولائی کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا اور انہوں نے 45 منٹ تک نیب ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یوسف عباس اور مریم نواز نے تحقیقات میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو پہچاننے اور رقم کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے۔اس پر نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے ان سے چوہدری شوگر ملز میں شراکت داری کی تفصیلات اور مالیاتی امور کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

چوہدری شوگر مل کیس میں نیب نے 8 اگست کو مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپسی پر جیل کے باہر سے ہی گرفتار کرلیا تھا اور اسی روز ان کے کزن یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں 25 ستمبر 2019 کو احتساب عدالت نے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے 30 ستمبر کو اسی کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم اکتوبر کے اواخر میں ان کے والد نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے باعث انہوں نے 24 اکتوبر کو بنیادی حقوق اور انسانی بنیادوں پر فوری رہائی کے لیے متفرق درخواست دائر کردی تھی۔

عدالت عالیہ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن انہیں اپنا پاسپورٹ اور ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا کہا گیا تھا، بعد ازاں نیب نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے مریم نواز کو دی گئی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرلیا تھا۔اسی اثنا میں مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی اور بیرون ملک جانے کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Advertisement
 لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے

 لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے

  • ایک گھنٹہ قبل
بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • ایک گھنٹہ قبل
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی

  • 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

  • 4 گھنٹے قبل
سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
 اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم 

 اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم 

  • 2 گھنٹے قبل
محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
 ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

 ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement