میڈیا رائٹس کے لیے پی سی بی کی مقررہ ریزرو قیمت سے بھی زیادہ بولی لگی،گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ہو ا ہے،حکام


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گے۔
پی سی بی حکام کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کے لیے پی سی بی کی مقررہ ریزرو قیمت سے بھی زیادہ بولی لگی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور برانڈ ویلیو کا واضح ثبوت ہے۔
اس حوالے سے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149 فیصد اضافہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پر عالمی اعتماد کا عکاسی ہے۔ پی ایس ایل کی مسابقتی اور معیاری کرکٹ نے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
تاہم اس دفعہ پی سی بی نے بھارت ریجن میں پی ایس ایل میچز دکھانے کے حقوق فروخت نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے تاہم دوسرے تمام ریجنز کے لیے یہ حقوق فروخت کیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کے بعد بھارتی شائقین اب پی سی ایل کے میچز نہیں دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور بھارت کے سوا دنیا بھر میں یہ میچز براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔
اس دفعہ پی ایس ایل میں دونئی ٹیموں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ٹیموں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے، پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پلیئرز آکشن کی تقریب 11 فروری کو منعقد ہوگی۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 11 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 11 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل






