Advertisement
پاکستان

اقوام متحدہ کالعدم بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیاں عائد کرے،پاکستان کا مطالبہ

دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے اور اس کے اثرات صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہتے بلکہ خطے اور دنیا کو متاثر کرتے ہیں،عاصم افتخار

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 5th 2026, 2:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ کالعدم بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیاں عائد کرے،پاکستان کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر پابندی عائد کرنے کا باضابطہ مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے اور اس کے اثرات صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے خطے اور دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔

دوران اجلاس عاصم افتخار نے کہا کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد خطے میں بعض دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، فتنتہ الہندوستان اور بلوچ لبریشن آرمی جیسی تنظیموں کو نئی زندگی ملی اور انہوں نے اپنی کارروائیاں تیز کیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچ لبریشن آرمی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملے کیے جن میں 48 بے گناہ شہری جان سے گئے،مستقل مندوب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی سطح پر دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیاں عائد کرے۔

انہوں نے اجلاس میں اس تشویش کا بھی اظہار کیا کہ بعض دہشت گرد عناصر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، جو علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

علاوہ ازاںعاصم افتخار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔

Advertisement
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 19 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 4 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 19 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
Advertisement