Advertisement
پاکستان

بلوچستان میں بزدلانہ دہشت گرد حملے ،: امریکا، قطر، سعودیہ اور دیگر ممالک کی شدید مذمت

پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،سعودی عرب

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 1st 2026, 12:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں بزدلانہ دہشت گرد حملے ،: امریکا، قطر، سعودیہ اور دیگر ممالک کی شدید مذمت

اسلام آباد: بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے خلاف عالمی برادری نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے ان کی بھرپور مذمت کی ہے۔
امریکہ
پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں دہشت گرد واقعے کی مذمت کی ہے۔

 امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بھی بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ حملوں کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے، امریکا کی جانب سے میں دہشت گردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں، امریکا امن و استحکام کو یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں میں ایک ثابت قدم شراکت دار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

سعودی عرب

سعودی عرب اور قطر نے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش ہے، پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قطر

قطر نے بھی بلوچستان میں دہشتگردی سے متعلق مزمتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ریاستِ قطر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پیش آنے والے ان حملوں کی سخت مذمت کرتی ہے جن کے نتیجے میں جانی نقصان اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

قطری وزارتِ خارجہ اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ ریاستِ قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو، ان کے محرکات یا جواز سے قطع نظر، مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزارتِ خارجہ متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے، نیز حکومتِ پاکستان اور عوامِ پاکستان سے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

برطانیہ

برطانیہ نے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

اپنے بیان برطانوی ہائی کمیشن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا، اور کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترکیہ 

ترک وزارتِ خارجہ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ہم شہید ہونے والے پاکستانی افواج کے جوانوں کے لیے اللہ سے رحمت کی دعا کرتے ہیں اور پاکستان کی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترک وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی جاری رکھیں گے۔

Advertisement
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

  • ایک دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 2 دن قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 2 دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 4 دن قبل
Advertisement