Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

دورہ پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا عکاس ہے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 30th 2026, 7:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےچیف آف ترکش جنرل اسٹاف جنرل سیلچُک بایراکتاراوغلو نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور دنیا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں معزز شخصیات نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعلقات کی موجودہ مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور عوامی سطح پر مضبوط روابط پر مبنی ہے۔ انہوں نے ترک مسلح افواج کی جانب سے تعاون اور حمایت کو سراہا اور دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل سیلچُک بایراکتاراوغلو نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے تربیت، مشترکہ مشقوں اور استعداد کار میں اضافے کے اقدامات سمیت دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے ترک عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
Advertisement