Advertisement
پاکستان

145دہشتگرد ہلاک کیے، ہم ایک ہزار سال تک دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے کو تیار ہیں، سرفراز بگٹی

دہشتگردو ں نے بچوں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کیا، یہ ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں، یہ حق اورباطل کی جنگ ہے اورپاکستان یہ جنگ کبھی نہیں ہارے گا،سرفراز بگٹی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 1st 2026, 4:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
145دہشتگرد ہلاک کیے، ہم ایک ہزار سال تک دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے کو تیار ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں، ہم ایک ہزار سال تک بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں، دہشتگرد ہم سے پاک سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں لے سکتے اور ریاست کبھی سرنڈر نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کو امن کی طرف لے کر جائیں گے، ہمارے پاس دہشت گرد حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھی، ہم نے ایک دن پہلے آپریشن شروع کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں جس سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں، یہ ہندوستان کی ایما پر ایسے واقعات کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک سیکنڈ کیلئے بھی سرنڈر کرنے کیلئے تیار نہیں، ہمارا خون سستا نہیں ہے، ہم انہیں جانے نہیں دیں گے، ہم اس جگہ کو ان کے لئے جہنم بنادیں گے، ہم انہیں اس طرح جانے نہیں دیں گے، بلوچستان میں طاقت کا استعمال تو کبھی ہوا ہی نہیں، یہ چھوٹے آپریشن ہیں جو کئے جاتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے دوٹوک کہا کہ یہ قومیت کی جنگ نہیں صرف دہشت کی جنگ ہے، دہشتگرد کوئی ایک یونین کونسل تک آزاد نہیں کرسکے،ہندوستان کے ایما پر بلوچوں کو ایندھن بنایا جارہا ہے، یہ ہندوستان کی سہولتکاری کرتے ہیں۔ یہ معصوم بلوچ عورتوں کے قتل وغارت میں مصروف تھے،گوادر میں دہشت گردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، یہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

پریس کانفرنس سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، ہم یہ جنگ ایک ہزار سال تک لڑیں گے، یہ ہزار حملے کرلیں، کہا جاتا ہے بلوچستان میں طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، بتائیں بلوچستان میں طاقت کا استعمال کب ہوا ہے؟ کوئی ایک گاؤں یا شہر کا نام بتائیں جس کو خالی کرایا گیا ہو؟ بلوچستان میں کبھی طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو پروپیگنڈا ٹولز کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، ہم یہ جنگ ہندوستان کی پراکسی سے لڑرہے ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے نکالیں گے، آج افغانستان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد کی قوم اورنہ کوئی قبیلہ ہے، یہ ایک طرف بلوچ خواتین کو مارہے ہیں، دوسری طرف بلوچ خواتین کو اپنے ایندھن کے طور پر استعمال کررہے ہیں، یہ صرف اورصرف دہشتگرد ہیں ان کو بلوچ نہیں کہنا چاہئے، ہمیں سیف سٹی سے بہت مدد ملی،دہشتگردوں نے سب سے پہلے سیف سٹی کیمروں کو نشانہ بنایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ شہر میں کل میں خود پھرتا رہا ہوں، یہ کوئٹہ میں ایک دو جگہ پر اپنے ساتھ گیارہ ،گیارہ سال کے بچوں کو لے کر آئے، انہوں نے بچوں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کیا، دہشتگرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں، یہ حق اورباطل کی جنگ ہے اورپاکستان یہ جنگ کبھی نہیں ہارے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے تمام دہشتگرد حملوں کو ناکام بنایا، انہوں نے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے دہشتگردوں کے خلاف انتہائی محتاط آپریشن کیے گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ افغان ریاست پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور افغان جنگ کا اسلحہ اب بھی مارکیٹ میں پھیلا ہوا ہے جبکہ حالیہ کارروائیوں میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورننس ماڈل بہتر ہو رہا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار مل رہا ہے اور صوبے کو امن کی جانب لے کر جایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حق و باطل کی جنگ ہے اور پاکستان کبھی نہیں ہارے گا۔

Advertisement
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • a day ago
Advertisement