اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جمعہ کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل پورے ملک کے کونے، کونے میں یوم تشکر منایا جائے گا، یوم تحفظ آئین پاکستان کو یوم تشکرمیں تبدیل کیا جا رہا ہے، یہ قوم کی فتح ہے، عدلیہ نے قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے بڑا اطیمنان بخش فیصلہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، جمہوریت آئین اور عوام کی فتح ہے، عدلیہ قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے، کل یوم احتجاج نہیں یوم تشکر ہوگا، پاکستان کے استحکام کے لئے دعا کریں گے، اللہ پاک پاکستان کو معاشی اور دیگر مشکلات سے نکالے۔
دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ آج عدالت نے آئین کو بحال کیا اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر غربت و مہنگائی کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں، اتنا کم ہے، ہم آپ کو اصلی سرپرائز دیں گے، جعلی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے 22 کروڑ عوام کی دعائیں قبول کیں، عدالت نے ایسا فیصلہ دیا آئین اور پاکستان بچ گیا، عدلیہ نے اپنے فیصلے سے چار چاند لگائے، عدالت نے پارلیمان کو مضبوط کیا ہے، یہ رمضان میں عوام نے بہت بڑا معرکہ سرکیا ہے، غربت، مہنگائی کے خلاف ہم مل کر لڑیں گے، اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔
شہباز شریف نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو تشریف لا رہے ہیں، قوم یوم نجات منائے گی، ہم جعلی نہیں اصلی سرپرائز دیں گے۔

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 4 گھنٹے قبل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 4 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 33 منٹ قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 3 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- ایک گھنٹہ قبل