اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد بلا لیا۔


وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد بلا لیا، وزیراعظم ارکان اسمبلی سے کل ملاقات بھی کریں گے۔
یاد رہے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے تحریک عدم اعتماد پرڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینج نے 0-5 سے متفقہ فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے صدر مملکت کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صدر مملکت کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اہل نہیں تھے جب کہ عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نگراں حکومت کے احکامات بھی کالعدم قرار دے دیے۔
عدالتی فیصلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو 9 اپریل بروز ہفتہ صبح 10 بجے اجلاس طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی دن عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائیں۔ عدالت کی جانب سے نئے انتخابات کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔
عدالت نے متقفہ فیصلے میں کہا کہ کسی ممبر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا نہیں جائے گا جب کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتی رہے اور تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 4 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 5 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 4 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- an hour ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago







