اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا قوم کے لیے پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے لڑا ہوں اور آخری لمحے آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا۔


وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے آخری بال تک لڑتے رہیں گے۔
اپنے ٹوئیٹ میں وزیر اعظم عمران نے کہا کہ انہوں نے کل وفاقی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل وہ قوم سے خطاب کریں گے۔
I have called a cabinet mtg tomorrow as well as our parl party mtg; & tomorrow evening I will address the nation. My message to our nation is I have always & will continue to fight for Pak till the last ball.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 7, 2022
اس سے قبل ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کل کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جبکہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی کل ہو گا اور کل رات وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 7, 2022
یاد رہے چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے تحریک عدم اعتماد پرڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینج نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف فیصلہ 0-5 کی متفقہ رائے سے سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے صدر مملکت کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صدر مملکت کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اہل نہیں تھے جب کہ عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نگراں حکومت کے احکامات بھی کالعدم قرار دے دیے۔
عدالتی فیصلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو 9 اپریل بروز ہفتہ صبح 10 بجے اجلاس طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اسی دن عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائیں۔
عدالت فیصلے میں نئے انتخابات کے حکم کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
عدالت نے متقفہ فیصلے میں کہا کہ کسی ممبر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا نہیں جائے گا جب کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتی رہے اور تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 11 hours ago

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 17 hours ago

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 18 hours ago

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 16 hours ago

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 15 hours ago

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 14 hours ago

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 14 hours ago

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 18 hours ago

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 17 hours ago

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 14 hours ago

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 13 hours ago












