الیکشن کمیشن نے قومی ،صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کر دیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فوری طور پر 2017 کی مردم شماری کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ 13 اپریل تک عام انتخابات کیلئے مکمل ایکشن پلان بھی طلب کر لیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ الیکشن کمیشن نے ملک کی سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیجیٹل مردم شماری جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا ، اس کااتنظار کئے بغیر 2017 کی مردم شماری کےاعدادوشمار کی بنیاد پر فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقہ جات کی حلقہ بندی کے کام کا آغاز کردیا ہے۔
کمیشن نے حکم دیا کہ یہ کام ہنگامی بنیادوں پر 4 ماہ کے اندر اندر مکمل کیا جائے۔ کمیشن نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو تحریر کیاجائے کہ تقشہ اور دیگر اعدادوشمار فوری طور پر الیکشن کمیشن کو مہیا کریں تاکہ الیکشن کمیشن اس کی تکمیل یقینی بنائے ۔ الیکشن کمیشن نےسیکرٹری کمیشن اور سپیشل سیکرٹری کمیشن کو حکم دیاکہ وہ 13 اپریل کو الیکشن کمیشن کے سامنے عام انتخابات کے لئے مکمل ایکشن پلان پیش کریں تاکہ تمام امور کی مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل یقینی بنائے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں بہتری ، جمہوری عمل کے تسلسل، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کر رہےہیں اور آئندہ بھی اسے یقینی بنائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے حکومت پاکستان اور خزانہ ڈویژن کو صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ضروری فنڈز کے لئے مراسلہ تحریر کیا کیونکہ بلدیاتی انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں اس کا مزید التوا ءآئین اور قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔
فنانس ڈویژن کے مشورے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ای سی سی کی منظوری کے لئے ضمنی گرانٹ کی سمری بھیجی جو ای سی ی نے منظوری کے بعد کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوائی ۔ کابینہ نے اس کی منظوری دی اور فنانس ڈویژن نے فنڈز کی منظوری کا مراسلہ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا کہ الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق ضروری فنڈز مہیا کئے جائیں گے لیکن الیکشن کمیشن کے افسران نے فنانس ڈویژن کے افسران سے فنڈز جاری کرنے کے لئے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے اپنے حصہ کے فنڈز کے لئے ضروری این او سی جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے لئے مطلوبہ فنڈز الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کئے جاسکتے۔
الیکشن کمیشن نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ آئینی اورقانونی طورپر الیکشن کمیشن مالی اور انتظامی اعتبار سے خودمختار ادارہ ہےاور حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتیں مکمل مالی اور انتظامی تعاون کی پابند ہے لیکن مختلف وجوہات کو جواز بنا کرالیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مذکورہ بالا وجوہات اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کیا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور پنجاب کے چیف سیکرٹری کو طلب کر کے ان دونوں کو سننے کے بعد کوئی مناسب فیصلہ کرے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کےلئے وفاقی سیکرٹری خزانہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ این اے 33 ضلع ہنگو میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 10 اپریل کی بجائے 17 اپریل کو ہو گی۔ جبکہ عام انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 13 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل






