Advertisement
پاکستان

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اپریل 9 2022، 2:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا۔

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئینی اور جمہوری روایات پامال کیں، قاسم سوری کا 3 اپریل کا اقدام آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے. آج کی سیاسی صورتحال سے متعلق متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی پارٹی اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت صبح 9 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہر صورت آج ہوگی ۔ خط کے معاملے پر ایوان میں بحث نہیں کی جاسکتی، اسپیکر قومی اسمبلی کوئی اور ایجنڈا نہیں لے سکتے ۔ 

اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ریڈ زون مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا جائے گا ، ریڈ زون کے اطراف احتجاج یا جشن کے لیے لوگوں کو جمع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعرات کوسپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے ہفتے کی صبح دس بجے اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

  • 13 گھنٹے قبل
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟

  • 13 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

  • 2 دن قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 13 گھنٹے قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی

جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا

  • 13 گھنٹے قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور

چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور

  • 14 گھنٹے قبل
اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے

  • 2 دن قبل
لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت

  • 2 دن قبل
Advertisement