Advertisement

فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ ڈوزز پاکستان کو فراہم کردی گئیں 

واشنگٹن : امریکا کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ ڈوزز پاکستان کو فراہم کردی گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 13th 2022, 2:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ ڈوزز پاکستان کو فراہم کردی گئیں 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے ، امریکہ کی جانب سے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ ڈوزز پاکستان کو مل گئیؐ ،   امریکی سفارتخانے کے مطابق 10 اپریل کو فراہم کی گئی کھیپ بطور عطیہ دی گئی ہے۔ 

امریکا اب تک مجموعی طور پر انسداد کورونا ویکسین کی 6 کروڑ 15 لاکھ خوراکیں پاکستان کو عطیہ کرچکا ہے۔

خیا ل رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر 13 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جاچکی ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر کے دوران یومیہ کیسز اور اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے ،  قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناسےکسی شخص کاانتقال نہیں ہوا جبکہ ایک روزکےدوران کوروناکے101کیسزرپورٹ  ہوئے ہیں ۔ 

ملک  میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد15لاکھ26ہزار829 ہو گئی ہے جبکہ کوروناکےمثبت کیسزکی شرح0.47فیصدرہی ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے21ہزار284ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔

ملک میں  گزشتہ  24گھنٹوں میں113افرادکوروناسےشفایاب ہوئے ہیں ۔ پاکستان میں اب تک14لاکھ87ہزار73مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔ 

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 4 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
Advertisement