Advertisement

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

تحقیق میں گوانابینز کے استعمال سے بیماری کی رفتار سست ہونے کے شواہد، ماہرین نے مزید طبی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 18 days ago پر Aug 19th 2026, 6:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

ویب ڈیسک: نیدرلینڈز کے ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میڈیکل سینٹرز کی قیادت میں ہونے والی ایک تحقیق میں بچوں کو متاثر کرنے والی نایاب اور جان لیوا دماغی بیماری کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کے علاج میں استعمال ہونے والی پرانی دوا گوانابینز ممکنہ طور پر وینشنگ وائٹ میٹر نامی موروثی دماغی بیماری کی رفتار سست کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ ایک نایاب بیماری ہے جس میں دماغ کے سفید مادے کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس کے نتیجے میں متاثرہ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں وقت کے ساتھ متاثر ہوسکتی ہیں، جبکہ شدید صورتوں میں بیماری جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین نے گوانابینز استعمال کرنے والے بچوں کی تقریباً تین سال تک نگرانی کی اور ان کے نتائج کا موازنہ بین الاقوامی رجسٹری میں شامل اسی نوعیت کی بیماری کی شدت رکھنے والے 66 ایسے بچوں سے کیا جنہیں یہ دوا نہیں دی گئی تھی۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق گوانابینز استعمال کرنے والے بچوں میں وہیل چیئر پر انحصار کم اور نسبتاً دیر سے سامنے آیا۔ مزید یہ کہ تحقیق کے دوران دوا لینے والے گروپ میں کسی بچے کی موت نہیں ہوئی، جبکہ موازنے کے گروپ کے 66 بچوں میں سے 5 بچے انتقال کرگئے۔

محققین کے مطابق یہ پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے کہ اس مہلک دماغی بیماری کی پیش رفت کو ممکنہ طور پر متاثر کیا جاسکتا ہے، تاہم ان نتائج کی مزید تحقیق کے ذریعے تصدیق ضروری ہے۔

تحقیق میں دوا کے کچھ مضر اثرات بھی سامنے آئے، جن میں غنودگی، قبض، کم بلڈ پریشر اور بعض صورتوں میں خیالات و مناظر کا حقیقت کے خلاف محسوس ہونا شامل ہیں۔ یہ اثرات زیادہ تر علاج کے ابتدائی مہینوں میں دیکھے گئے، جبکہ تقریباً 4 سے 6 ماہ بعد بچوں نے دوا کو عموماً بہتر طور پر برداشت کیا۔

ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میڈیکل سینٹرز پہلے ہی اس نایاب دماغی بیماری کے لیے گوانابینز پر طبی تحقیق کر رہا ہے اور مؤثر علاج کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے دی لانسٹ نیورولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

Advertisement
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 15 hours ago
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 2 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 15 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 14 hours ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 20 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 19 hours ago
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 20 hours ago
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 days ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 2 days ago
Advertisement