اسلام آباد: حکومت کی تبدیلی کے ساتھ دارالحکومت کی انتظامیہ میں نئے چہرے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا تبادلہ کردیا گیا۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے بی پی ایس-19 کے افسر عرفان نواز کو نیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے، عرفان نواز اس سے قبل بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ماتحت کام کر رہے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو زاہد خان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کردی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت داخلہ ڈویژن کے تحت تعینات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے بی پی ایس-19 کے افسر محمد حمزہ شفقت کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حمزہ شفقت پاکستان مسلم لیگ نواز کی سابقہ حکومت کے دوران بھی منافع بخش عہدوں پر فائز رہے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خدمات انجام دیں، اس کے بعد انہیں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تبدیل کر دیا گیا جہاں انہوں نے جوائنٹ سیکریٹری کے اختیارات استعمال کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے سابق قریبی ساتھی احد چیمہ کو چیف کمشنر اسلام آباد یا چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے سنگین غفلت پرایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹادیا
- 15 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روزاضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
- 15 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، عرفان صدیقی
- 14 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
- 14 گھنٹے قبل
گورنر کے اعتراضات مسترد،خیبرپختونخوا حکومت نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا
- 14 گھنٹے قبل
پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ
- 8 منٹ قبل
پنجاب حکومت کا رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی :آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک جواب،بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
- 15 گھنٹے قبل
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
- 15 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بنتے ہی روس پر پابندیاں لگانے کی دھمکی
- 16 منٹ قبل