وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیم بنانے سے ملکی معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم بنانے سے ملکی معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا اس منصوبے کو سی پیک سے منسلک کر دینا چاہیے اور اس ڈیم کی تعمیر کے لیے اربوں روپے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیامربھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا تھا اور ڈیم سے زرعی زمینوں کی سیرابی کے ساتھ ساتھ معیشت بہتر ہو گی اور ہمیں توانائی کے بڑے منصوبوں کے بارے میں فوری سوچنا ہو گا۔
شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا کو منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیو او چینی کمپنی کے ساتھ مل کر اچھا کام کر رہا ہے اور امید ہے منصوبہ وقت پر مکمل ہو گا۔ تمام عالمی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر میں ضائع ہونے والے پانی کو ہر ممکن طریقے سے بچانے کی کوشش کریں گے۔ ہم ڈیم کو 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے اور چلاس میں ایک اسپتال کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ ایک ایسا اسپتال جو ماہرین چلائیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت میں پہلا ایم آر آئی مشین میں نے فراہم کی اور نہ صرف چلاس بلکہ پورے علاقے کے لیے اسپتال ہو گا اور 13 کلومیٹر ٹنل کو بھی ہم بنائیں گے۔ ہمیں قوم سے جھوٹ نہیں بولنا۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا۔ چیئرمین واپڈا وزیر اعظم شہباز شریف کو دیامر بھاشا ڈیم میں جاری تعمیراتی کام پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
چیئرمین واپڈا نے بریفنگ میں کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے فوڈ سیکیورٹی میں اضافہ ہو گا اور منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔ 2 اعشاریہ 6 ٹریلین کی لاگت سے مختلف منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے 16 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی اور ڈیم کو زلزلے سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم قراقرم ہائی وے، 3 میگاواٹ تھک پاور منصوبے اور چلاس کیڈٹ کالج کا فضائی دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 3 گھنٹے قبل
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 20 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- ایک دن قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 7 منٹ قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 4 گھنٹے قبل










