وزیراعظم نے پشاور موڑ تا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ میٹروبس منصوبے کا افتتاح کردیا
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی ملکی معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے ، سابق حکومت کو غریب سے کوئی غرض نہیں تھی، بدقسمتی سے ملکی اخراجات قرضوں پر چل رہے ہیں ، اسلام آباد کے شہریوں کو یہ تحفہ نواز شریف نے 2017 میں دیا، اس منصوبے کو 2018 میں آپریشنل ہونا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی دیگر کی طرح تاخیر کا شکارہوا، منصوبے کا اصل تخمینہ 16 ارب تھا، منصوبےمیں تعطل کی کوئی وجہ نہیں تھی، منصوبے کیلئے فنڈز موجود تھے،کمی تھی تو کام کرنے کی، ان کو عوام کا درد ہوتا تو یہ منصوبہ 4 سال تو کیا 4 گھنٹے بھی تاخیر کا شکار نہ ہوتا.
وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی سے ملکی اخراجات قرضوں سے چلا رہے ہیں، سابق وزیراعظم کے پاس ہیلی کاپٹر، وزرا کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں تھیں، سابق حکمرانوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں تھی، ان کو کیا غرض تھی کہ غریب کے بچے نے اسکول جانا ہے۔
خیال رہے کہ عوامی مفاد کے اس منصوبے سے 50 ہزار شہریوں کو یومیہ سفری سہولت میسر ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ روز قبل التوا کا شکار پشاور موڑ تا نیواسلام آبادایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبےکا دورہ کیا تھا ، وزیراعظم نے منصوبے کے التوا سے تعلق انکوائری کا حکم دیتے ہوئے منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل کا حکم دیا تھا ۔

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل



