Advertisement

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

آج سے 19 جنوری تک آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان رہے گا، جبکہ مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، پونچھ اور راولا کوٹ میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 16th 2026, 3:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

ویب ڈیسک :ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح بالائی علاقوں میں چترال، مالم جبہ، سوات، دیر، کالام اور بٹگرام میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ ایبٹ آباد، کوہستان، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابقگلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، استور، دیامر، شگر اور گانچھے میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 19 جنوری تک آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان رہے گا، جبکہ مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، پونچھ اور راولا کوٹ میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ 20 جنوری سے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ 21 جنوری سے ملک کے بیشتر حصے ایک طاقتور موسمی نظام کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے وسط سے ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
Advertisement