وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
یہ تمغہ انہوں نے وینزویلا کے عوام کی آزادی کے لیے ٹرمپ کے کردار کے اعتراف کے طور پر پیش کیا ہے،ماریا مچاڈو


واشنگٹن ڈی سی:وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اپنا نوبل امن انعام کا تمغہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ یہ میڈل انہوں نے صدر ٹرمپ کو وینزویلا کی آزادی کے لیے ان کے کیے گئے کام کے اعتراف میں دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارےرائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ اس تمغے کو اپنے پاس رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم نوبل کمیٹی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ یہ اعزاز قانونی طور پر منتقل یا مشترک نہیں کیا جا سکتا اور اصل اعزاز بدستور مچاڈو ہی کے نام رہے گا۔
صدر ٹرمپ نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس پیشکش کو ”باہمی احترام کی علامت“ قرار دیا اور مچاڈو کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب مچاڈو نے کہا کہ یہ تمغہ انہوں نے وینزویلا کے عوام کی آزادی کے لیے ٹرمپ کے کردار کے اعتراف کے طور پر پیش کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب مچاڈو وینزویلا کے سیاسی مستقبل میں اپنا کردار یقینی بنانے کے لیے واشنگٹن میں سرگرم ہیں۔ ٹرمپ نے صاف کہا تھا کہ وہ انہیں وینزویلا کا نیا قائد بنانے کے خیال کو مسترد کرتے ہیں۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کھل کر نوبل انعام کے لیے مہم چلائی تھی، اور جب انعام مچاڈو کو ملا تو انہوں نے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو خوشگوار قرار دیا گیا۔ یہ ان کی پہلی بالمشافہ ملاقات تھی، جو تقریباً ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی ،وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد مچاڈو نے امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کے درجن سے زائد سینیٹرز سے بھی ملاقات کی، جہاں انہیں نسبتاً زیادہ حمایت حاصل دکھائی دی۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 18 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 10 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 10 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل






