اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا اجرا روکنے کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پٹیشنر وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور درخواست خارج کرنے سے متعلق کچھ دیر قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے شہری نعیم حیدر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ اور نوازشریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ، عدالتی مفرور ہیں جنہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جا رہا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نوازشریف اس عدالت کیساتھ بھی آنکھ مچولی کھیل کر فرار ہوئے اور اشتہاری قرار پائے، سزا یافتہ مجرم کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنا آئین کی روح کے منافی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کریں اور انہیں وطن واپسی پر گرفتار کرکے متعلقہ کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ بتائیں وفاقی حکومت نے کب آرڈر کیا جس سے آپ متاثر ہیں؟، یہ کورٹ ہوا میں تو کوئی آرڈر نہیں کرے گی۔ عدالت نے کہا کہ پورے میڈیا میں اس کے چرچے ہیں،ہم نے کوشش کی کہ وہ آرڈر ملے مگر نہیں مل سکا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں،اشتہاری کو سرینڈر کرنا ضروری ہے، کوئی اشتہاری ہے تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اشتہاری کو پاسپورٹ جاری ہوا تو اس عدالت کی عزت کا سوال ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس عدالت کی عزت عدالتی فیصلے ہیں۔
چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے کہا کہ عدالت کےپاس پہلےہی بہت اہم کیسز ہیں، قیمتی وقت سائلین کیلئے ہے، عدالتی وقت ضائع کرنے پر کیوں نہ آپ پر جرمانہ کیا جائے۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 4 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل



