مالاکنڈ : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں وہ معیشت اوپر جاتی ہے جو نالج اکانومی ہو ، پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکل تعلیم بے حد ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر اخواب ہے کہ نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے، القادر یونیورسٹی رواں برس ستمبر میں شروع ہوگی، جس کے لیے میں نے دنیا کے بڑے اسلامی اسکالرز کو آن بورڈ لیا ہے۔میری کوشش یہ ہے کہ القادر یونیورسٹی سے اپنی قوم کو ایک ایسی انٹیلیکچوئل لیڈر شپ دوں کہ جو لوگوں کو سمجھائے کہ اللہ پاک نے ہمیں کیوں پیدا کیا، ہمارا دنیا میں مقصد کیا ہے، جب اس دنیا سے واپس جائیں گے تو ہمارا کیا ہوگا اور اللہ پاک نے جتنے پیغمبر دنیا میں بھیجے ان کا مقصد انسانوں کو یہی سمجھانا تھا۔ان کاکہناتھا کہ ہم آسان زندگی کو اچھا سمجھتے ہیں وہ انسان کی صلاحیتوں کو تباہ کر دیتا ہے ، کوئی بھی کام آج تک بڑا شارٹ کٹ لے کر نہیں ہوا ،اللہ نے اپنے حبیب کو 13 سال مشکل وقت سے گزارا ، 10سال کے بعد صرف 40 لوگ مسلمان تھے ، نبوت کے 23 سال کے بعد دنیا میں انقلاب آیا ،اس لیے قادر یونیورسٹی بنا رہا ہوں کہ ہم نبی ﷺ کی زندگی سے تعلیم حاصل کریں ۔
ان کاکہنا تھا کہ ٹیکنالوجی دنیا میں تیزی سے آگے جا رہی ہے ہم پیچھے رہ گئے ہیں ، دنیا میں نالیج اکانومی اوپر جاتی ہےاور ٹیکنالوجی اور تکینکی ایجوکیشن ضروری ہے، پاکستان کے نوجوانوں کوتکنیکی ایجوکیشن کی ضرورت ہے۔ جب آپ اپنے لوگوں پر انویسٹ کرتے ہیں تو ملک اوپر اٹھتا ہے ۔و زیراعظم نے کہا کہ ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور یہ تعلیم ہمیں آگے لے کر جائے گی ہمارے نوجوان کو جب تک ٹیکنکل تعلیم نہیں ملے گی اسے روزگار نہیں ملے گا ۔ ہم نے دنیا میں یہ بہت بڑی غلطی کی کہ ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم اور نہ ہی تکنیکی تعلیم پر اتنا زور دیا ہے یہ سب ساتھ ساتھ چلتے ہیں، ایک دنیا میں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے دوسری تعلیم بتاتی ہے کہ دنیا میں ہمارا مقصد کیا ہے، یونیورسٹی کی تعلیم کا معاشرے پر بہت بڑا اثر پڑتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے، لالچ ہے، پیسوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں کہ جیسے پیسے سے خوشی آجائے گی، نیویارک ٹائمز میں ایک بہترین ماہر نفسیات کی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ان کے مریضوں کی دولت جتنی بڑھتی رہی اتنا ہی ان کی خوشی کم ہوتی گئی۔ یہاں اتنے اربوں پتی بیٹھے ہیں ان کو پتہ نہیں ان کے پاس کتنا پیسہ ہے،30سال میں اس ملک کا پیسہ چوری کیا ان کو نہیں پتہ کتنا پیسہ ہے ؟ ایسے پیسے پر بچے بھی جھوٹ بول رہے ہیں خود بھی کبھی ہسپتال جا رہے ہیں کبھی جیل ،اس سب سے خوشی نہیں ملتی ۔ یہ ملک بنا کیوں تھا اس لیے نہیں کہ یہاں ٹاٹا برلا کی طرح شریف اور زرداریوں نے امیر ہونا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا تھا، دوست ملکوں نے مدد کی، اگر ڈیفالٹ کر جاتےتو روپیہ گر جاتا اور مزید مہنگائی ہوجاتی، دوست ملکوں نے مدد کی اورڈیفالٹ ہونے سے بچ گئے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ نے ڈھائی سالوں میں سود کے ساتھ قرضہ 20 ہزار ارب روپے واپس کیے، ہم نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ 35 ہزار ارب کا قرضہ واپس کیا ہے، اتنے بڑے قرضے واپس کریں گے تواسپتال اورسڑکوں کے لیے پیسے نہیں بچتے، ہمیں قرضوں کی واپسی کے لیے دولت میں اضافہ کرنا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم دولت میں اضافے کے لیے بڑے منصوبے بنارہے ہیں،لاہور میں راوی سٹی کے نام سے نیا شہر بنارہے ہیں جس سے کئی ہزار ارب کی دولت آئے گی، راوی سٹی منصوبے میں نجی سرمایہ کاری ہے حکومت کوایک پیسا نہیں لگانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کےبنڈل آئی لینڈ میں بڑے سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کسی وجہ سے بنڈل آئی لینڈ پرمنصوبے کی اجازت نہیں دے رہی، پچاس سال بعد دو بڑے ڈیم بھاشا ڈیم اور مہنڈ ڈیم بنارہے ہیں، ڈیم سے ڈی آئی خان میں تین لاکھ ایکڑ زمین کاشت ہوگی، زراعت کا اکیلا شعبہ ہمیں اٹھا سکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دے رہیں ہیں، ٹورازم ایسی چیز ہے جو پاکستان میں اتنا پیسہ لا سکتی ہے کہ سارے فارن ریزرو کے مسئلے ختم کر سکتی ہے ،اللہ نےاس ملک کوکسی چیز کی کمی نہیں دی، ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہوگی، نیا پاکستان کہتا ہوں اس کا مطلب سوچ کو تبدیل کرنا ہے۔

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- ایک دن قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 21 گھنٹے قبل

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 16 گھنٹے قبل

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- ایک دن قبل

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- 18 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- ایک دن قبل

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 19 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 21 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)



