Advertisement
پاکستان

این اے 75 ڈسکہ : سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا دوبارہ مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کی تحریک انصاف کی استدعا دوبارہ مسترد کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 20th 2021, 6:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے  دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی  ،   سماعت کے موقع پر جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ڈسکہ انتخابات میں قانون پر عمل نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے پولیس کے عدم تعاون کا غصہ نکالا، عدم تعاون دوبارہ پولنگ کا جواز نہیں ہوسکتا، پولیس کیخلاف تو کارروائی بھی ہوسکتی ہے، آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، کمیشن کا تفصیلی فیصلہ اور جواب اہمیت کے حامل ہیں، جائزہ لے رہے ہیں انتخابات شفاف ہوئے یا نہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کشیدگی شہری علاقے میں ہوئی، جہاں سے 20 پریزائیڈنگ افسران لاپتہ ہوئے وہاں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، غائب ہونے والے پریذائیڈنگ افسران صبح یکدم ایک ساتھ نمودار ہوئے، کیا وہ سب ناشتہ کرنے گئے تھے ؟ جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ہو رہا تھا تو آئی جی اور چیف سیکرٹری کیسے سو سکتے تھے؟۔

تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل دیئے کہ سیکشن 9 کے تحت الیکشن کمیشن نے انکوائری کرانا تھی، انتظامی فیصلے کے لیے انکوائری کا ہونا ضروری تھا لیکن کمیشن نے ویڈیو پر انحصار کر کے فیصلہ دیا۔ الیکشن کمیشن نے ایک ڈی ایس پی کا بہانہ کر کے پورا الیکشن متنازعہ کر دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کو کالعدم کرنا انتظامی فیصلہ تھا، انتظامی فیصلہ تو فوری کرنا پڑتا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ جب تک ٹرائل چل رہا ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے، اس پر عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا دوبارہ مسترد کردی۔

 عدالت نے مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجا کو ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل کی اجازت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے این اے 75  ڈسکہ کے ضمنی  انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن  18مارچ کو کرانے کا حکم دیا تھا۔   الیکشن کمیشن فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔ جبکہ  تحریک انصاف کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کےفیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

Advertisement
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 10 hours ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 8 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 5 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 5 hours ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 12 hours ago
Advertisement