واشنگٹن : امریکی سینیٹرزنے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو پابندیوں کی دھمکی دےدی۔ بین الاقوامی تعلقات کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ مینڈس نے وزیر دفاع لوئیڈآسٹن کو خط لکھ دیا۔ کہتے ہیں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدار سے ہٹنے پر شدید تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھنے لگا۔ اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں پر مظالم کے خلاف امریکی پارلیمنٹ میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔امریکی سینیٹرز نے بھارت کو پابندیوں کی دھمکی دے دی۔
امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ مینڈس نے وزیر دفاع لوئیڈآسٹن کو خط لکھ دیا۔خط میں امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے اور کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ اور ایس 400 میزائل نظام کی مخالفت کا مطا لبہ کردیا۔
امریکی خارجہ امور کمیٹی نے بھارت میں مسلم مخالف رویے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی کو جیل میں تبدیل کرنے کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
کمیٹی نے بھارت کی روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کی منصوبہ بندی پر بھی شدیدتشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ مینڈس کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی وجہ سے
مستقبل میں امریکا اور بھارت کے دفاعی تعاون کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اوربھارت کی جانب سے دفاعی میزائل کی خریداری پرامریکی صدرجو بائیڈن کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے بائیڈن انتظامیہ سے سیکشن 231 کے تحت بھارت پر پابندیاں لگا نے کا مطالبہ بھی کیا۔
امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ مینڈس نےامریکی وزیر دفاع سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی دورہ کے موقع پر مودی حکام سےملاقات میں ساری صورتحال پربات کریں۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 5 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 10 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 12 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 8 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago






