Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کورونا کا شکار ، کون کون سی اہم شخصیات کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے؟

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرا عظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزراء اور دیگر حکومتی شخصیات بھی اپنا کوروبا ٹیسٹ کرائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 21 2021، 7:44 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعظم عمران خان  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  حکومتی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھیں گے،وزیراعظم اہم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے۔

جی این این کے مطابق  وزیراعظم ہاوس اور بنی گالہ گھر میں معاون عملہ کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، وزیر اعظم کے سیکرٹری اعظم خان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا، وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  اور وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر معاون خصّوصی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں گے،وزیرا عظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزراء اور دیگر حکومتی شخصیات بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے،وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات انکی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی،کئی وفاقی وزراء، معاونین، مشیران اور سیکیورٹی عملہ کے ٹیسٹ بھی ہوں گے۔

خیال رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

چنددن قبل  وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا  تھا کہ  کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  پہلے مرحلے میں ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

اس سے  قبل  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ عارف کو وفاقی دارالحکومت کے ترلئی کے علاقے میں ایک ویکسینیشن سنٹر میں کورونا ویکسین لگائی  گئی تھی۔ 

Advertisement
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال

  • 17 hours ago
لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا

  • 16 hours ago
این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد

این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد

  • a day ago
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 19 hours ago
قومی ائیر لائن کا  6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

قومی ائیر لائن کا  6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

  • a day ago
اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ

  • a day ago
جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت

  • 18 hours ago
پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا

  • a day ago
رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو  سرچ کیا؟ رپورٹ جاری

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری

  • a day ago
اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے

  • 20 hours ago
دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

  • 20 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت

  • a day ago
Advertisement