اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو نا اہلی کی درخواست پر 22 مارچ کو طلب کرلیا۔ یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لاء ونگ کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا۔یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لاء ونگ کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپکے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہے، 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو بھی نوٹس جاری کر دیا،درخواست گزاروں فرخ حبیب،کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن22 مارچ کو سماعت کرےگا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو سکینڈل پر نوٹسز جاری کیے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ کس طرح علی حیدر گیلانی ممبروں کو قومی اسمبلی سے ووٹ ضائع کرنے کے لئے کہہ رہے تھے تاکہ اپنے والد کو سینیٹ انتخابات میں فائدہ پہنچائے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ، علی حیدر گیلانی خود میڈیا کے سامنے پیش ہوئے اور اعتراف کیا کہ انہوں نے سینیٹ انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔
لہذا الیکشن کمیشن سے یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کی درخواست کی جاتی ہے۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 11 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 13 گھنٹے قبل





