مجیب کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے اور انہوں نے 1996 میں سعودی عرب سے نوکری کا آغاز کیا تھا


ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیور کی نوکری کرنے والے بھارتی مسلمان شہری کی راتوں رات قسمت بدل گئی۔ عجمان میں ملازمت کرنے والے مجیب چراتھڑی نے 12 ملین درہم (تقریباً 60 کروڑ 66 لاکھ روپے پاکستانی) کا بگ ٹکٹ رافل جیت لیا۔
مجیب نے 22 اپریل کو یہ ٹکٹ خریدا تھا جس کا ڈرا عید کے دوسرے روز ہوا ۔ مجیب کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں کی گئی اس کی دعائیں رنگ لائی ہیں۔ " میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا کہ کروڑ پتی بن پاؤں گا، میرا تو بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے، اس رقم سے بہت سا قرضہ چکانا ہے، میں نے گھر کی تعمیر کیلئے جو قرضہ لیا تھا وہ بھی ادا کروں گا، اب میرے تمام معاملات سیدھے ہوگئے ہیں۔"
مجیب کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے اور انہوں نے 1996 میں سعودی عرب سے نوکری کا آغاز کیا تھا۔ سنہ 2006 میں وہ متحدہ عرب امارات آگئے اور دہائیوں کی محنت کے بعداب جا کر ان کی قسمت چمکی ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 10 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 5 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago




