اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی رہنما رہنما شہباز گل کے ساتھ پیش آئے حادثے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہباز گل کے ساتھ پیش آئے ٹریفک حادثے کی تحقیقات کروانے کا حکم دے دیا ہے۔
شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے حادثے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری گڑی پرحملہ یہ ایک منصوبے کےتحت کیا گیا کل ہی کہا تھا کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروادیں گے؟ قتل کروا لیں،غداری نہیں کروں گا۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے، یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہےکہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے انشاءللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔
خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونےکے شواہد نہیں ملے، زخمیوں کو طبی امداد دے کرکچھ دیر میں اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل





