خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے تمام قومی اداروں کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا۔


وزیر دفاع خواجہ آصف نے عید ملن پارٹی کے موقع پر کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال موجودہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ساتھ جیل میں تھا، ہمارے علاوہ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی کوٹ لکھپت میں قید تھے۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال کے دوران ہمارےکسی ممبر کے قدم نہیں ڈگمگائے ، یہ حوصلہ ہمیں پارٹی قیادت کی جرأت وبہادری نے دیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس رات نیب جیل منتقل کیا گیا ،سپر نٹنڈنٹ کو مجھےتکلیف دینے کے خاص حکم تھا۔
وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس نے اپنی بہن کا دفاع نہیں کیا وہ فرح گوگی کا دفاع کر رہا ہے، جس طرح پچھلے4 سال میں شہر کا براحال ہوا ہےایسا کبھی نہیں ہوا ، ترقیاتی کاموں کے نام پر لئےگئے اربوں روپے کہاں گئے؟
انہوں نے کہا کہ مسجد نبویﷺمیں ہونیوالی بےحرمتی کا بھی گواہ ہوں، ہم ایکشن لیں گے تو کہا جائےگا سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ہم کہتے تھےکہ الیکشن کرواؤ تو کہتے تھے5 سال پورےکرنے ہیں۔ عمران خان نے تمام قومی اداروں کو اپنے مفاد کے لئےاستعمال کیا، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ صدر کہےمیں بیمارہوں حلف نہیں لوں گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مرغیوں، جانوروں کے پیچھے لگا کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، کوئی ایک وعدہ بتادیں جو عمران خان نے پورا کیا ہو؟کہتا ہےکہ رات کے12 بجے عدالتیں کیوں کھولیں؟ کیا تم سے پوچھ کر عدالتیں کھولنی ہیں؟
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو مسرت شاہین کے ہاتھوں بھی ہار کا مزہ چکھ چکا ہے، چاہتے تو اس پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بھی بنا سکتے تھے لیکن اب ہر فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا۔

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 8 hours ago

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 9 hours ago

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 5 hours ago

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 9 hours ago

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 10 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 4 hours ago

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 8 hours ago

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 7 hours ago

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 6 hours ago

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 10 hours ago

وزیر دفاع کا حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ
- 11 hours ago

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 3 hours ago








